آرمی چیف کی تقرری، دو بڑی سیاسی قوتوں کے درمیان حکمت عملی پر اتفاق ہو گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں اہم ترین تقرری کے حوالے سے حکمت عملی پر دو بڑی سیاسی قوتوں کے مؤقف میں اتفاق ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ عمران خان نے میرے مؤقف کی تائید کی ہے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ سیاستدانوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے بلکہ آرمی چیف کی تقرری کے لیے چیف جسٹس کی طرز پر تعیناتی کا قانون بننا چاہیے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مجوزہ 3 نکاتی ایجنڈے پر سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سیاست سے اسٹیبلشمنٹ کی غیر جانبداری پر مکینزم کی تشکیل چاہتے ہیں۔۔۔۔۔

close