نواز شریف کی واپسی کے انتظامات مکمل، سفارتی پاسپورٹ بھی جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے، نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ 5 سال کیلئے جاری کیا گیا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے قائد ن لیگ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کردیا ہے، نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ 5 سال کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

سفارتی پاسپورٹ نوازشریف کو بھجوا دیا گیا ہے۔پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے نوازشریف کو پاسپورٹ بھجوایا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے لندن میں اپنے بھائی قائد ن لیگ نوازشریف سے ملاقات بھی کی، جس میں موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایون فیلڈ میں ہونے والی ملاقات میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور سلیمان شہباز بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کاپ 27 کانفرنس میں شرکت کے بعد نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں۔

close