امپورٹڈ حکومت اور اس کے سرپرست ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں، اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے، عمران خان نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں، خبردار کر رہا ہوں اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف سیلاب کی وجہ سے سیاست سے گریز کا کہا جارہا ہے، دوسری طرف حکومت ہمیں ہراساں کر رہی ہے اور جھوٹے کیسز میں اضافہ کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے سینیٹر سیف اللہ نیازی کے گھر پر چھاپے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور ہینڈلرز ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں،

خبردار کر رہا ہوں اس کے نتائج انہیں بھگتنا پڑیں گے۔۔۔۔

close