برطانوی سیاسی شخصیت نے عالمی اداروں سے پاکستان کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا

لندن (پی این آئی) برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے قرضے معاف کیے جائیں۔برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والے ایک بیان میں برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، دنیا پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے آئے بحران کا معاوضہ ادا کرے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے کہا کہ قرض واپس لینے کے بجائے دنیا پاکستان کو بحران کا معاوضہ ادا کرے ۔ کلاڈیا ویب نے کہا کہ گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد ہے،


ساتھ ہی سوال بھی اٹھایا کہ پاکستان ماحولیاتی بحران کا ذمہ کیوں اٹھائے؟ برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویبی کا کہنا تھا کہ انتہائی امیر ملک دنیا میں کلائمٹ کرائسز کے ذمے دار ہیں وہ قیمت ادا کریں، پاکستان کو فوری طور پر عالمی مدد دینی چاہیے۔۔۔۔

close