لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر کوئٹہ تعینات

اسلام آباد(پی این آئی)لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کور کمانڈر 12 کور کوئٹہ تعینات ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

 

 

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی گزشتہ دنوں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

close