آئی ایم ایف سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتے میں ہو گی، پاکستان آئی ایم ایف کی ہر شرط پوری کر رہا ہے، اسٹیٹ بینک نے واضح کر دیا

کراچی (آئی این پی )معاہدہ طے پانے کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کو ادائیگی اگست کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔ پیکج کی رقم کی ادائیگی میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف کی ہرشرط پوری کرنیکی جانب گامزن ہے چندشرائط پیکیج کی منظوری سے پہلے ہی پوری کرنا شروع کر دی۔ حکام کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کی شرائط پوری کیے بغیرمسائل سے نہیں نکل سکتا، سیاسی بحران اب آئی ایم ایف کیلئے کوئی مسئلہ نہیں رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوزیادہ اعتراض بجٹ خساریاورسبسڈی پرہے اب 6فیصدمعاشی گروتھ سے کام نہیں چلے گا پاکستان 3 سے 4 فیصدکی معاشی گروتھ کو پیچھے چھوڑ آیا، 2022پاکستان کیلئے کورونا سے بھی مشکل سال ہے رواں سال ڈالر اور مہنگائی دونوں اوپر چلے گئے آئی ایم ایف کوپی ٹی آئی حکومت کی جانب سیوعدہ خلافی پر مایوسی ہوئی۔حکام نے کہا کہ ملک کیدیوالیہ ہونیکا خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے سب سیبڑامسئلہ توانائی کے درآمدی بل کا ہے حکومت اس بل میں کمی لائیگی تاکہ ڈالرکیذخیریمیں کمی نہ آئے قرضہ اوراس کی واپسی بہتر ہونیکی صورتحال جلد پیدا ہو جائے گی۔۔۔۔

close