پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں کمی کے برابر سمری پیش کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی ہے۔ وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے: وزیراعظم نے ہدایت کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔۔۔۔

close