وزیر اعلیٰ نے دو وزراء، ایک مشیر اور ایک پارلیمانی سیکرٹری کو برطرف کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے وزراء کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے مشیر اور پارلیمانی سیکریٹری کو بھی منصب سے فارغ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایڈوائس جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے فارغ کئے گئے صوبائی وزراء میں بی اے پی کے نوبزادہ طارق مگسی اور مٹھا خان شامل ہیں۔ صوبائی کابینہ سے پی ٹی آئی کے مبین خان خلجی، مشیر نعمت اللہ زہری، اے این پی کے ملک نعیم بازئی کو فارغ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمانی سیکریٹری شاہینہ کاکڑ کو بھی بلوچستان کابینہ سے فارغ کردیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی سردار یار محمدرند کو پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ عمران خان نے نصیب اللہ مری کو بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

close