اسد مجید نے قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی میں سب کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے کوئی ایسا لیٹر نہیں لکھا اور نہ ہی یہ ان کے لیٹر کے الفاظ ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسد مجید خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ان کے خط کے الفاظ کو تبدیل کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ اسد مجید نے کہا خط میں سازش اور عدم اعتماد کا کوئی ذکر نہیں تھا، خط کو شاہ محمود قریشی نے اپنی نگرانی میں تبدیل کیا۔

close