ق لیگ، ایم کیو ایم اور باپ پارٹی آصف زرداری کیساتھ پریس کانفرنس میں اپوزیشن کی حمایت کریں گی

اسلام آباد(پی این آئی)سینئراینکرپرسن غریدہ فاروقی نےسوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹرپرتحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہاکہ ق لیگ ،ایم کیوایم ،باپ پارٹی تحریک عدم اعتمادکے معاملے پراپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئیں ۔کل تینوں جماعتوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گی۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ایک ایک کر کے اتحادی ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں۔

 

 

اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ق لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔بی اے پی کے اراکینِ بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد پی ڈی ایم کو ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر پارٹی میں مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

close