ہمیں اہمیت نہیں دی جاتی، بلوچستان کی حکمران جماعت نے پی ٹی آئی کو راستے جدا کرنے کی دہمکی دے دی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت نے وفاقی حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کا مؤقف اختیار کر لیا ہے اور اظہار ناراضی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ بی اے پی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر جان محمد جمالی سمیت اراکین سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔

اس اہم اجلاس میں کہا گیا کہ بڑا اتحادی ہونے کے باوجود بی اے پی کو اس کا جائز مقام نہیں دیا جارہا۔ بی اے پی وفاق میں پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کرکے تھک چکی ہے، وفاقی کابینہ میں بی اے پی کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو پارٹی کے تحفظات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے۔ پارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق مطالبات پورے نہ ہونے،

تحفظات دور نہ کرنے کی صورت میں بی اے پی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔۔۔۔۔

close