غیر اخلاقی ویڈیوز کا معاملہ لیگی رہنما محمد زبیر نے خاموشی توڑ دی

اسلام آبا د(پی این آئی) سابق گور نر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے سوشل میڈیا مہم کو بے بنیاد اور پروپیگنڈہ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہاکہ میرے خلاف فرضی اور جعلی ویڈیو بنائی گئی، یہ سیاست نہیں بلکہ ایک بے ہودہ کام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی لوگ اس کے پیچھے ہیں انہوں نے نہایت ہی گھٹیہ اور شرم ناک کام کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے ایمانداری اور دیانت داری کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے ،

اور آئندہ بھی پاکستان کی بہتری کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا

شہباز شریف خاندان کو انصاف مل گیا، برطانوی عدالت نے منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیاگیا

لندن(پی این آئی)برطانوی عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔
رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں منی لانڈرنگ، کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔کرائم ایجنسی نے21 ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں ۔ رپورٹ کے بعد عدالت نے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ شہبازشریف،سلیمان شہباز کےبینک اکاؤنٹس دسمبر2019 میں عدالتی حکم پرمنجمدکیےگئےتھے۔

close