گوجرانوالہ جلسہ میں شرکا کی تعداد کتنی تھی؟ آئی بی اور سپیشل برانچ نے اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کردی

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن نے گوجر نوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کے شرکا کی تعداد لاکھوں ہونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ انٹیلی جنس بیورو نے 40 ہزار اور سپیشل برانچ نے جلسہ گا ہ کےاندر شرکا کی تعداد50 ہزار قرار دی ہے۔روزنامہ جنگ میں ایوب ناصر کی

شائع خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نا ئب صدر سابق وزیراعظم شا ہد خاقان عبا سی کے ہمراہ موجود ،فیڈرل کیپیٹل کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور راولپنڈی ڈیژن کے صدر ملک ابرار احمد نے بتایا کہ جلسہ گاہ کے پنڈال میں 50 ہزار لوگ موجود ہیں جبکہ اتنے ہی لوگ جنا ح سٹیڈیم کے چاروں طرف موجود ہیں ان لوگوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جو راستے بند ہونے کی وجہ سے بڑے بڑے قافلوں کی شکل میں مختلف مقامات پر موجود ہیں۔آئی بی بیورو کے ایک افسر نے بتایا کہ سٹیڈیم میں 25 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہے جبکہ 15 ہزار پنڈال میں کرسیوں پر بیٹھے اور کھڑے تھے ،سپیشل برانچ کے افسر نے کہا کہ 10 ہزار سے زائد لوگ جلسہ گاہ کے باہر بھی کھڑے رہے۔

close