14 کا انتقال، پاکستان میں کورونا کے 335 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی، تعداد میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)ا انتقال، پاکستان میں کورونا کے 335 نئےمریضوں کی تصدیق ہو گئی، تعداد میں مسلسل اضافہ،پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 14 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 176 ہو گئی ہے جب کہ مختلف شہروں میں 335 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد

مصدقہ مریضوں کی تعداد 8648 تک پہنچ گئی۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں67 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے آج مزید 7 مریضوں کا انتقال ہوا جب کہ سندھ میں 5، پنجاب اور اسلام آباد میں ایک ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔آج اب تک ملک میں مزید 335 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 8648 ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close