پاکستان فیصلہ کن دور میں داخل ہو گیا،چند سالوں میں پاکستان دنیا کی سپرپاور بن جائیگا

لاہور (پی این آئی )25 سال کے بعد پاکستان سپرپاور بن جائے گا۔ تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 25 سال میں پاکستان سپر پاور ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف میں نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے۔ امریکا کے معروف چارٹرڈاکاوٴنٹ فراینک گریہن کہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو گیا اور پاکستان نے اپنی سمت

درست کرلی تو اگلے 25 سال میں پاکستان دنیا کا سپر پاور بن جائے گا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 1776 میں کون سوچ سکتا تھا کہ 100 سال بعد امریکہ سپر پاور بن جائے گا؟ کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ 30 سال کے دوران 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکلا جا سکتا ہے مگر یہ بھی چین نے کر د کھایا۔ امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیر پاور کی طاقت 2030 میں تیسرے نمبر پر آجائے گی۔سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان درست سمت میں چل رہے ہیں جو تعلیم اور سیاحت کو ترجیح دے رہے ہیں۔عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اڑھائی کروڑ بچوں کو سکول بھیجنے کی بات کی۔ اگر یہ بچے سکول چلے گئے تو ہنر مند افراد بن کر نکلے گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحت پر بھی پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری افغان صدر اشرف غنی کو اپنی فکر ہے کہ اگر امریکہ چلا گیا تو میری حکومت بھی چلے جائے گی۔اسی لئے امریکہ نے طالبان پر حملہ کیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ حملہ دفاع میں کیا گیا ہے۔ تاہم طالبان نے امریکہ پر حملے نہیں کئے تاہم افغانی آرمی کو نشانہ بنایا۔ سمیع ابراہیم نے کہا کہ بھارت اسی لئے افغانستان میں امن نہیں چاہتا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ افغانستان میں امن آگیا تو پاکستان سپر پاور بن جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ میڈیا گروپ عمران خان کی خلاف مہم چلا رہا ہے تاہم پاکستان کے عوام بہت سمجھدار ہیں اور سمجھ سکتے ہیں کہ پاکستان اس وقت درست سمت میں ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close