پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں مریض بھی سامنے آ گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ پانچواں مریض سامنے آ گیا۔ گلگت کی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں کیس سامنے آ چکا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پانچویں کیس کی

تصدیق گلگت سے تعلق رکھنے والی ایک 45 سالہ خاتون میں ہوئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں ہوئی۔ مہلک وائرس کا پانچواں کیس سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ایک ٹوئیٹ میں اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاق کے علاقے میں کورونا وائرس کے پانچویں کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اس کی دیکھ بھال اچھے سے کی جا رہی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ مریض اور اس کے خاندان کی رازداری کی تعظیم کریں۔ علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون چند روز قبل ایران کا سفر کر کے لوٹی تھیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون خطرے سے باہر ہے جبکہ اس کے اہل خانہ کے ٹیسٹ لیے جا رہے۔اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے شکار چار افراد کی حالت تسلی بخش قرار دی تھی۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ چاروں افراد کی حالت بہتر ہے اور وہ بھی بہت جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہرکسی کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں۔ علاوہ ازیں معاون خصوصی نے چین میں موجود پاکستانی طالب علموں سے متعلق بھی بتایا کہ چین میں وائرس سے 6 متاثرہ پاکستانی طلبہ بیمار ہو کر صحت یاب بھی ہو گئے ہیں اور انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے جبکہ ایک پاکستانی طالب علم اب تک زیر علاج ہے اور وہ بھی جلد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو جائے گا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close