نیب نے شہبازشریف کو خوشخبری سنادی

لاہور(پی این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کیخلاف12 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی نیوز کے مطابق نیب کی ریجنل بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، لہذاد

تحقیقات بند کی جائیں، چیرمین نیب کو انکوائری بند کرنے کی سفارش بھیج دی گئی ہے۔ شہباز شریف کے خلاف انکوائری کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مؤقف اپنایا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا چکے ہیں۔پراسکیوشن ونگ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں نامزد میاں عطااللہ اور میاں رضاعطا اللہ وفات پا چکے ہیں جب کہ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد بھی تاحال نہیں ملے ہیں۔ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب کیخلاف من پسند افراد کو بارہ پلاٹ دینے سے متعلق انکوائری 20 سال سے التوا کا شکار تھی۔شہباز شریف ان کے سیکرٹری جاوید محمود، میاں عطا اللہ، میاں رضا اور دیگر کیخلاف انکوائری ہونی تھی۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ سمیت دیگر کے خلاف جون2000 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) نے1978میں موضع نواں کوٹ کی زمین گلشن راوی سوسائٹی کیلئے حاصل کی اور اس کے عوض دس مرلے کے پلاٹ فراہم کرنا تھے۔نیب کے مطابق من پسند افراد کو خلاف قانون ایک کنال کے پلاٹ دیے گئے۔ نیب نے تفتیش شروع کیں تو مبینہ طور پر پلاٹوں کی منسوخی کا حکم دے دیا گیا۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close