ٹک ٹاک نے نقصان دہ مواد پوسٹ کرنیوالوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویب ڈیسک(پی این آئی)ٹک ٹاک کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ایسے صارفین کے خلاف کریک ڈاؤن کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو نقصان دہ مواد کو پوسٹ کرتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ کمپنی کی جانب سے ایپ کے اصولوں کو بھی سخت کیا جا رہا ہے۔اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کی جانب سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق مئی 2024 سے ہوگا۔ٹک ٹاک کی جانب سے ایسے موضوعات کی طویل فہرست بھی جاری کی گئی ہے جن کو ایپ کی فار یو فیڈ کے لیے ریکومینڈ نہیں کیا جائے گا۔اس فہرست میں چند کیٹیگریز تو عام ہیں جیسے نامناسب یا پرتشدد مواد، مگر اس کے ساتھ ساتھ چند ایسے موضوعات کو بھی شامل کیا گیا ہے جو ماضی میں ایپ کے اندر تنازعات کا باعث بن چکے ہیں۔

مثال کے طور پر نئی گائیڈ لائنز کے تحت خطرناک سرگرمیوں یا چیلنجز پر مبنی ویڈیوز کو فار یو فیڈ میں نہیں دکھایا جائے گا۔اسی طرح جسمانی وزن میں کمی یا ڈائیٹنگ سے متعلق مواد کو بھی فار یو فیڈ میں جگہ نہیں ملے گی۔گمراہ کن اور سازشی مواد کے حوالے سے بھی کئی کیٹیگریز اس فہرست کا حصہ بنی ہیں۔ٹک ٹاک نے کہا کہ فار یو فیڈ کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ایسے صارفین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو مسلسل گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کریں گے۔ایسے صارفین کی مخصوص پوسٹس کے ساتھ ساتھ ان کے اکاؤنٹ کو سرچ میں تلاش کرنا بھی مشکل بنایا دیا جائے گا۔

close