پاکستان میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث،بلآخر حکومتی ردعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا ہے بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہ آنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا 28 اور 29 اپریل کوسعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کا خصوصی اجلاس ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے بعداسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا گیمبیا میں اجلاس ہے، 2 اور 3 مئی کو او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا، میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی سربراہی اجلاس 4 اور 5 مئی کو ہو گا، وزیراعظم شہباز شریف اوآئی سی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، او آئی سی اجلاس میں فلسطین اور کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گے، ہم غزہ میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا گزشتہ رات شراکت داروں کیساتھ وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا، افغان وزیر خارجہ نے مبارکباد کا فون کیا تو دورے کی دعوت بھی دی، وقت آنے پر افغانستان کا دورہ ضرور کریں گے۔

close