2 بڑی کمپنیوں نے موبائل فونز کی قیمتوں میں 7 ہزار سے 13 ہزار روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) بیرون ملک سے منگوائے جانے والے موبائل فونز پر گزشتہ سال لگائی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم ہونے پر چند کمپنیوں نے کی موبائل فون کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موبائل فون بنانے والی کمپنی ٹیکنو کی جانب سے منگل کو اپنے ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو بھیجے گئےنوٖٹیفیکیشن کے مطابق کمپنی نے اپنے چار ماڈلز جبکہ انفینکس نے دو ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔۔۔۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیکنو کا کینن 19 نیو 13 ہزار، سپارکس 8 سی سات ہزار، پووا نیو نو ہزار جبکہ پوپ 5 لائٹ آٹھ ہزار روپے سستا کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انفینکس نے بھی نوٹ 12 اور ہاٹ 12 کی قیمتوں میں نو نو ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا ہے، اس طرح یہ دونوں فونز بالترتیب 63 ہزار 999 اور 53 ہزار 999 سے کم ہو کر 54 ہزار 999 اور 44 ہزار 999 روپے کے ہو گئے ہیں۔۔۔۔۔

close