چین کی بڑی کامیابی، شمسی توانائی سے چلنے والی خلا کے قریب بغیر پائلٹ طیارے کی پہلی پرواز

بیجنگ(شِنہوا)چین میں تیار کردہ کیو ایم ایکس 50 نے چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے یولین میں اپنی پہلی کامیاب پرواز کی۔ یہ شمسی توانائی سے چلنے والی بغیر انسان بردارفضائی گاڑی (یو اے وی )ہے۔ ملک کے سب سے بڑے طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) نے اتوار کے روز بتا یا کہ کیوایم ایکس 50 نے شام 5 بجکر 50 منٹ پر اڑان بھری اور 26 منٹ کی پرواز کے بعد کامیاب لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطا بق کیو ایم ایکس 50 کو اے وی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ فرسٹ ائیرکرافٹ انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے اور پہلی کامیاب پرواز کے بعد طیارے کا نظام اچھی حالت میں ہے۔ چینی طیارہ ساز کمپنی کے مطابق یہ پہلا بہت اونچائی والا کم رفتار یواے وی ہے جس کی ہائی ایسپکٹ ریشو انتہائی زیاد ہے۔ یہ پہلا بڑا یواے وی ماڈل ہے جس میں جڑواں فیوزیلج کنفیگریشن ہے اور پہلا بڑا آل الیکٹرک یواے ای پلیٹ فارم ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی سے چلتا ہے اور یہ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کا تیار کردہ ہے۔۔۔۔۔

close