واٹس ایپ پر لامحدود سٹوریج کی سہولت ختم ہونے والی ہے، گوگل ڈرائیو میں کتنی سٹوریج کا آپشن فراہم کیا جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) دنیا بھر میں موبائل فون پر دوستوں کے درمیان پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے بیک اپ چیٹ کے طور پر لامحدود اسٹوریج کے آپشن کو ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔گوگل کی جانب سے چند صارفین کے لیے موبائل ایپ میں محدود اسٹوریج پلان کی خبر واٹس ایپ صارفین کے لیے خراب تصور کی جارہی ہے۔فون تبدیل کرنے والے اور پرانے میسیجز اور چیٹ کو اپنے پاس موجود رکھنے والے صارفین کے لیے گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کو محفوظ کرنے کا طریقہ کار سب سے آسان اور موثر طریقہ تصور کیا جاتا ہے۔

گوگل اس وقت اپنے صارفین کو واٹس ایپ بیک اپ چیٹ کے طور پر لامحدود اسٹوریج کا آپشن فراہم کرتا ہے۔ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ کی جانب سے ایسا فیچر متعارف کروایا جائے گا جس کے ذریعے گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیے جانے والے واٹس ایپ بیک اپ کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن ختم ہوجائے گا، اس کے برعکس گوگل ڈرائیو میں صارفین کو ایم بی 200 کا آپشن فراہم کیا جائے گا۔اس آپشن کے تحت واٹس ایپ صارفن اگلے بیک اپ کے لیے کسی خاص میڈیا کو خارج کرسکتے ہیں۔ویب بیٹا انفو کے مطابق زیر غور فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے جلد ہی واٹس ایپ کی فیوچر اپ ڈیٹ کے طور پر متعارف کروایا جائے گا۔۔۔۔۔

close