واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے تو کیا کریں؟ ماہرین نے آسان ترین نسخہ بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ان دنوں سوشل میڈیا رابطوں کا دور دورہ ہے۔ ایسے میں ہیکرز کی بھی موج لگی ہوئی ہے کہ وہ عام لوگوں کی معلومات چوری کرنے کے چکر میں رہتے ہیں۔ اس لیے بہت سے لوگ واٹس ایپ کی ہیکنگ کے حوالے سے سوال پوچھتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ ہیک ہو جائے تو [email protected] پر ایک پیغام بھیج کر حکام کو مطلع کریں۔ اس ای میل میں اپنے اکاؤنٹ پر درج فون نمبر کا ذکر ضرور کریں۔
اس کے بعد واٹس ایپ ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کریں، اسے پھر ڈاؤن لوڈ کریں، دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش کریں، یہ عمل دن میں کئی بار دہرائیں تاکہ ہیکرز الجھ سکیں۔صارفین کو اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کی کوشش کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔ واٹس ایپ ہیک ہونے کی صورت میں میسج یا فون کے ذریعے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی آگاہ کرنا ضروری ہے کہ آپ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے، وہ اس صورتحال میں کسی پیغام کا جواب نہ دیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صارفین کو چاہیے کہ وہ واٹس ایپ کے ٹو سٹیپ ویریفکیشن فیچر کو بھی آن کر لیں۔ںصارفین واٹس ایپ کے ایپلی کیشن ڈیٹا فیلڈ میں اپنا فون نمبر درج کرکے (Dual) فیچر آن کریں۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر کوئی ہیکر آپ کے فون سے چھیڑ خانی کی کوش کرے گا تو ایپلی کیشن آپ کو 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجے گی، اس سے آپ کو پتا چل جائے گا کہ کوئی آپ کا فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ معطل ڈ ہونے کے بعد اپنے صارفین کو ایک ماہ کا وقت دیتا ہے جس میں فائلز اور چ جاتا ہے۔

close