چوہدری وحید حیدر، جنرل سیکرٹری، پنجاب ٹیچرز یونین، ضلع جہلم، تعارف اور خدمات

نام ۔۔۔ چوہدری وحید حیدر
عہدہ ۔۔۔۔۔ ضلعی جنرل سیکرٹری
ای۔ ایس۔ ٹی۔ ٹیچر
پتہ۔ ۔۔۔۔ گاوں لنگر پور تحصیل و ضلع جہلم

محکما نہ تعلیم ۔۔۔۔۔ ایم اے ہسٹری
پنجاب یونیورسٹی لاہور
ایم ایس سی مطالعہ پاکستان
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد
پیشہ ورانہ تعلیم ۔۔۔۔ ایم ایڈ
آغاز ملازمت ۔۔۔
پرائیویٹ سیکٹر میں ایک ٹیکسٹائل مل میں لاہور سے بطور اسسٹنٹ سٹور کیپر ملازمت کا آغاز ہوا ۔اور ترقی کرتے بطور سٹور سپروائزر اچھی سیلری چھوڑ کر

گورنمنٹ میں بطور EST. ملازمت 1993 میں جا ئن کر لی۔
اور آج 2020 کو بھی بطور EST. فرض منصبی نبھا رہا ہوں ۔

محکمانہ ریکارڈ ۔
گورنمنٹ ہائی سکول ججیال میں اپنی پہلی جا ئنگ دی۔
ایک سال بعد اپنے قریب ترین سکول گورنمنٹ ہائی سکول بدو میں تبادلہ ہو گیا ۔

2003 میں گورنمنٹ جامع ہائی سکول جہلم تبادلہ ہوا تقریبا
14 سال وہاں تدریس کا کام کیا ۔
جامع اسکول میں سے ہی بطور ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹر انتخاب ہوا اور خوش قسمتی سے میرٹ پر جامع اسکول جہلم کے کلسٹر میں ہی تعیناتی ہوگئی ۔
اس طرح تقریبا 6 سال بطور ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز کام کیا ۔ محکمے میں انڈکٹ ہونے والے نئے اساتذہ کو انڈکشن ٹریننگ کروائی ۔
ہم دو بھائی ہیں اور دونوں محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں دوسرا بھائی ۔اے ڈی چوہدری
( اللہ دتہ) گورنمنٹ ہائی سکول بن شہید میں بطور انچارج ہیڈ ماسٹر اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں ۔

ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ لاہور سے
مطالعہ پاکستان کے سبجیکٹ میں بطو ر ڈسٹرکٹ ٹرینر تعیناتی ہوئی اور اس طرح اپنی صلاحیتوں کو پالش کرنے کا موقع ملا ۔

گورنمنٹ ہائی سکول جہلم 2019 میں تبادلہ ہو گیا ۔پھر درس و تدریس کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔اسی دوران . PEA. . کے عہدے داران . چیئرمین رانا اشفاق حیدر صاحب ،صدر چوہدری راشد محمود صاحب ،میڈیا سیکرٹری چوہدری محمد افضال صاحب کے ساتھ حادثاتی طور پر ملاقات ہوئی ۔
انہوں نے اکٹھے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اور اس طرح
پنجاب ٹیچرز یونین کے سابق صدر اور موجودہ سرپرست اعلی جناب امجد فاروق گوندل صاحب نے مجھے یونین کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور میں ناتجربہ کاری کی بنا پر اساتذہ کی توقعات پر پورا تو نہ اتر سکا لیکن آپ اپنے تئیں اساتذہ کے کام آ کر مجھے دلی راحت اور سکون محسوس ہوتا ہے

پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کے پلیٹ فارم سے ایک گروپ عرصہ بارہ سال سے قابض تھا
یونین کے دوستوں سے کہا کہ ضلع جہلم میں الیکشن کروا دیا جائے ۔لیکن وہ تاحیات صدر رہنا چاہتے تھے ۔ تعلیمی آفس میں اور اکاؤنٹ آفس میں اساتذہ کی نمائندگی نہیں ہو رہی تھی ۔ اساتذہ کی ان سروس پروموشن پر ڈیڈ لاک تھا ۔چوہدری راشد صدر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع جہلم کی قیادت میں الحمدللہ

ان سروس پروموشن کروا کر اس جمود کو 2018 میں توڑ دیا گیا ۔. Dmo. آفس اور ڈی سی ضلع جہلم کو اساتذہ کے مسائل سے آگاہ کیا ۔اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت سے اساتذہ کے جرمانے اور سزائیں اپیل میں جا کر معاف کروائے ۔
اب انشاءاللہ ہر پانچ سال بعد یونین کے باقاعدہ الیکشن ہوں گے اور اس طرح درد دل رکھنے والے اور اہل اساتذہ کو قیادت سونپ دی جائے گی ۔
فی الوقت بطور انچارج ویئرہاؤس ضلع جہلم میں PMIU. لاہور کی طرف سے کتب کی ترسیل کی ذمہ داری بھی نبھا رہا ہوں ۔اور یونین میں بھی بطور جنرل سیکرٹری کام کر رہا ہوں ۔

close