نوازشریف کی شروع سے باہرجانے کی نیت تھی، نوازشریف نے کہا تھا وہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گے ،نوازشریف بیرون ملک جاکرعلاج کرانا چاہتے ہیں، یاسمین راشد نے نئی بات کہہ دی

اسلام آباد (پی این آئی)نوازشریف کی شروع سے باہرجانے کی نیت تھی، نوازشریف نے کہا تھا وہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گے ،نوازشریف بیرون ملک جاکرعلاج کرانا چاہتے ہیں، یاسمین راشد نے نئی بات کہہ دی، وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت نوازشریف کو علاج کیلیے

باہربھیجا گیا،نوازشریف کےعلاج پر(ن)لیگ نے تماشہ بنارکھاہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ نوازشریف کی بیماریوں کی تشخیص اورعلاج بھی شروع کردیاتھا،نوازشریف کی شروع سے باہرجانے کی نیت تھی، نوازشریف نے کہاتھاوہ اپنے ذاتی معالج سے مشورہ کریں گے،نوازشریف کامطالبہ تھابیرون ملک جاکرعلاج کراناچاہتے ہیں۔وزیر صحت پنجاب نے کہاکہ نوازشریف کوآغاخان ہسپتال سے بھی علاج کی پیشکش کی تھی،نوازشریف نے آغاخان ہسپتال سے علاج کی پیشکش مستردکردی،نوازشریف نے کہاشریف سٹی ہسپتال میں علاج کراناچاہتے ہیں،شریف سٹی ہسپتال کے بعدانہوں نے بیرون ملک علاج کافیصلہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ نوازشریف نے عدالت میں کہا کہ بیرون ملک جاکرعلاج کراناچاہتے ہیں،ہم بہت اچھے طریقے سے نواز شریف کاعلاج کررہے تھے،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بہترہورہے تھے۔

close