محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی سے بہتر بالر قرار

لاہور (پی این آئی) سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ ہنر مند اور باصلاحیت قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والے کپتان نے کہا کہ وہ محمد آصف کو گیند کے ساتھ ان کی مہارت کی وجہ سے فہرست میں سب سے اوپر کا انتخاب کرتے ہیں۔وکٹ کیپر نے مزید کہا کہ محمد عامر اب انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن اگر 30 سالہ کھلاڑی اس وقت کرکٹ کھیل رہے ہوتے تو وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہوتے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ “میرے خیال میں اسے بین الاقوامی کرکٹ کھیلنی چاہیے، لیکن یہ اس کا فیصلہ ہے۔ اگر عامر ابھی کھیل رہے ہوتے تو میں اسے دوسرے نمبر پر اور شاہین کو تیسرے نمبر پر رکھ دیتا‘‘۔غور طلب ہے کہ شاہین آفریدی نے خود کو قومی ٹیم کے اہم ارکان میں سے ایک کے طور پر منوایا ہے اور موجودہ دور میں ان کا شمار عظیم باؤلرز میں ہوتا ہے۔ 22 سالہ تیز گیند باز نے حال ہی میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جیتا اور تاریخ میں لگاتار دو بار ٹائٹل جیتنے والے واحد کپتان بن گئے۔ 2019ء کے ورلڈ کپ میں شاہین آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے، انہوں نے 35 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

close