ملتان سلطانز کا اہم ترین کھلاڑی انجرڈ ہوگیا، ٹیم سے باہر ہونے کا امکان

لاہور (پی این آئی ) ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق دھانی کے دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہو گئی، ان کی انگلی لاہور قلندرز کے زمبابوین بلے باز سکندر رضا کی شاٹ لگنے سے فریکچر ہوئی۔

ملتان سلطانز کے ترجمان نے مزید بتایا کہ شاہنواز دھانی کے متبادل کھلاڑی کے لیے مشاورت جاری ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ شاہنواز دھانی کے متبادل ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ ہو سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دیدی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close