چوہدری پرویز الٰہی کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے؟ بڑی خبرآگئی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی آج ٹکٹوں کے معاملےپر ملاقات کریں گے جس کے دوران انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اور ان کے ساتھی (ق) لیگ کے انتخابی نشان پر الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

پرویز الہٰی بلے کے نشان یا الگ پہچان رکھ کر الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ بلے کے نشان پر الیکشن لڑنے کیلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ( ق) کی صدارت کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی سے ان کے شدید سیاسی اختلافات ہیں۔

close