پشاور زلمی کی تگڑی پک، شکیب الحسن کو شامل کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی)بنگلا دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور زلمی نے شکیب الحسن کو ریزرو سپلیمنٹری پک استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔شکیب الحسن کل کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلیکشن کے لیے پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے، شکیب الحسن 26 فروری تک پشاور زلمی کو دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close