سابق صوبائی وزیر خزانہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد (پی این آئی)بلوچستان کے سابق وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چیف وہپ اور سیکرٹری فنانس سینیٹر سلیم مانڈوی والا سے سابق وزیر خزانہ میر عاصم کرد گیلو نے ملاقات کی جس میں پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی بھی موجود تھے ۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ میر عاصم کرد گیلو کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ صوبے کے حقوق کی بات کی اور بلوچستان پیکج بھی دیا۔

close