*فیفا مینز رینکنگ جاری، پاکستان کی ایک درجہ بہتری*
فیفا نے مینز فٹبال ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی، پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری آ گئی۔
نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم ایک درجے ترقی کے بعد عالمی سطح پر 197 ویں نمبر پر آ گئی۔
ورلڈ چیمپئن اسپین نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی، ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پرتگال نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن سنبھال لی، برازیل ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے اور مراکش ساتویں نمبر پر چلا گیا۔






