پاک بھارت سیریز،بھارتی کپتان نےکرکٹ بورڈ سے بڑامطالبہ کردیا

ممبئی (پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے سے متعلق کہا کہ پاک بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز بہت ہی شاندار ہو گی ، پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچز بہت شاندار ہوں گے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پوڈ کاسٹ میں مائیکل وان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زبردست ٹیم ہے، پاکستان کی بولنگ بہت زبردست ہے۔روہت شرما نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا خاص طور پر اگر یہ باہر کی کنڈیشن میں ہو، میں پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ سیریز کے حق میں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میری رائے خالص کرکٹ پر مبنی ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، پاک بھارت مقابلہ بیٹ اور بال کا اچھا مقابلہ ہوگا۔

close