کراچی(پی این آئی)آئی پی ایل کیلئے دورۂ پاکستان چھوڑنا نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مہنگا پڑ گیا۔۔۔انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے پاکستان کا دورہ چھوڑنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔نیوزی لینڈ کے کرکٹرز بھارت میں سیزن کے اچھے آغاز کے لیے میچز کے منتظر ہیں۔نیوزی لینڈ کے 9 کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ میں معاہدے ہیں جبکہ اب تک 4 کرکٹرز کو میچز کھیلنے کا موقع ملا ہے۔آئی پی ایل میں ایک ٹیم میچ کے لیے 4 غیر ملکی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کر سکتی ہے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون کا حصہ بننے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے
۔نیوزی لینڈ میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے کرکٹرز پانی پلانے کے لیے دوڑتے اور صرف پریکٹس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔کین ولیمسن تین میچز باہر بیٹھے دو میچز میں 27 رنز بنائے جبکہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ نے 4 میچز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں اور راچن رویندرا نے 5 میچز میں 112 رنز اسکور کیے ہیں، نیوزی لینڈ کے سب سے مہنگے پلیئر ڈیرل میچل نے پانچ میچز میں 118 رنز بنائے ہیں۔آئی پی ایل میں میچل سینٹنر، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، گلین فلپس اور میٹ ہنری کو تاحال کوئی میچ نہیں ملا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں