چیئرمین پی سی بی کی بابر اعظم سے ملاقات ،کیا گفتگو ہوئی؟تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس میں کرکٹ سے متعلق اہم معاملات پر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ محسن نقوی اور بابراعظم کے درمیان قومی ٹیم کی کپتانی سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ۔یاد رہے کہ ا س سے قبل خبر یں آئیں کہ کمیٹی نے بابراعظم کا نام کپتان کیلئے چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیاہے ۔ محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو کپتان کے حوالے سے ذمہ داری سونپی تھی ، سلیکشن کمیٹی نے کام مکمل کرتے ہوئے تجاویز چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی ہیں ،محسن نقوی جلد کپتان سے متعلق مشاورت مکمل کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی طور پر آ گاہ کیا ہے ۔ بابراعظم کو دوبارہ کپتانی سونپنے کے حوالے سے سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے ۔

close