پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا

کراچی(پی این آئی)پی ایس ایل 9، ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اولی سٹون کمر کی انجری کے باعث ٹونامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔انگلش فاسٹ باؤلر منگل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اپنا چوتھا اوور مکمل نہیں کر سکے تھےجس کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو آئندہ میچوں میں اولی سٹون کا متبادل کھلاڑی شامل کرنا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔

اس کےعلاوہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو اس وقت لگاتار تین جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے تاہم گزشتہ روز سلطانز کو پشاور زلمی کے خلاف پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close