مالم جبہ میں پاک فوج کے تعاون سے جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد

سوات(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں پاک فوج کے تعاون سے جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وادئ سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہوگیا، مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوگیا۔ پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد کی جا رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ریلی میں پاکستان بھر سے 30 جیپ اور 15 بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔ ریلی کے شرکاء نے پشاور موٹروے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئی۔جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے دن مالم جبہ سکی ریزورٹ پر ٹگ آف وار اور جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔ تقریب میں شرکاء میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

close