بھارت کیخلاف سنچری سکور کرکے بھارتیوں کے خواب چکنا چور کرنیوالے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کو دھمکیاں ملنے لگیں

احمد آباد(پی این آئی) ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ کے مداحوں نےبدترین کارکردگی پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تنقید کرنے کے بجائے ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کی راہ ہموار کرنے والے بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔دنیا بھرکے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی انتہاپسندوں کو شرمناک دھمکیوں پرشدید تنقید کا سامنا بنایا۔ متعدد افراد نے آسٹریلوی کرکٹر کی بیوی اور ایک سال کی بچی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close