حارث رئوف نے دورہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کیوں کیا؟ چیف سلیکٹر وہاب ریاض  نے وجہ بتا دی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کااعلان کردیا ہے لیکن پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے حارث روف سے ہونے والی بات چیت کی تمام تر تفصیلات سامنے رکھ دیں اورساتھ ہی حارث روف کےفیصلے کو پاکستانی کرکٹ کے لیےنقصان دہ قرار دے دیا ۔

وہاب ریاض نے بتا یا کہ ہم نے دو دن پہلے اس ٹوور سےمتعلق حارث روف سے بات کی اور انہوں نے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی تاہم انہوں نے گزشتہ رات اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور بورڈ کو بتا یا کہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہونگے ۔حارث روف اپنی فٹنس اور ورک لوڈ کو لے کر پریشان تھے ۔ وہاب ریاض نے بتا یا کہ ہم نے حارث کویقین دلا یا کہ انہیں تمام سہولیات دی جائیں گی اور اگر ایسا کچھ ہوا تو بورڈ ذمہ داری قبول کرے گا۔ہمارے فزیو نےبتا یا کہ حارث کو انجری نہیں ہے بس تھکاوٹ ہے لیکن ہم اس پر قابو پا لیں گے ۔چیف سلیکٹر کا کہنا تھا لیکن اس سب کے باوجودحارث روف نے دورہ آسٹریلیا سے دستبرداری ظاہر کی جس سے میرے خیال میں پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو گا۔

close