سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بھارتی کونسی شخصیت چلا رہی ہے؟ سری لنکن کرکٹ کیمٹی کے سربراہ کا تہلکہ خیز انکشاف

کولمبو(پی این آئی)سری لنکن کرکٹ کیمٹی کے سربراہ اور سابق کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ پر برس پڑے۔ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری کرکٹ کمیٹی کے سربراہ ارجنا راٹننگا نے ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا ذمہ دار بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو قرار دیا۔

ارجنا رانا ٹنگا نے بیان میں کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں۔ جے شاہ صرف اس لیے عہدے پر ہیں کیونکہ ان کے والد امیت شاہ بھارت کے وزیر داخلہ ہیں۔ سری لنکا کی کرکٹ جے شاہ کے دباؤ کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ بھارت کا ایک شخص سری لنکا کی کرکٹ کو چلا رہا ہے۔رانا ٹنگا کا مزید کہنا تھا کہ جے شاہ کے سری لنکن کرکٹ کے چند حکام کے ساتھ رابطے ہیں جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کی کرکٹ کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔

close