شاہین شاہ آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستانی سپیڈ سٹار شاہین آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔ قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا،قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئے،پاکستانی گیند باز نے یہ اعزاز 51 میں حاصل کیا،جب کہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔ شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں

انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کردیا،ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

close