قومی ٹیم کیلئے خوشخبری، ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی کس نے ٹیم کو جوائن کرلیا؟

حیدرآباد(پی این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے حیدر آباد دکن میں پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا۔

 

 

 

ترجمان پاکستان ٹیم کے مطابق مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں، مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم کے ساتھ تھے۔ پاکستان ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر اب مکمل طور پاکستان ٹیم کے ساتھ موجود رہیں گے۔

close