آسٹریلوی کھلاڑیوں کا بابراعظم کیلئے شاندار اعزاز، صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا

سڈنی (پی این آئی) آسٹریلوی کھلاڑیوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ورلڈ الیون کے ٹاپ آرڈر میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما، جنوبی افریقی کھلاڑی کوئینٹن ڈی کاک،ویرات کوہلی کے ساتھ بابراعظم کو بھی ورلڈالیون میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزل وڈ نے کہا کہ بابراعظم دیگر ٹاپ بیٹرز سے عمر میں کم ہیں، بابراعظم ویرات کوہلی کے نقشِ قدم پرتیزی سے چل رہے ہیں اور وہ کوہلی سے چند رنز پیچھے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا کہ بابراعظم کواچھی لینتھ پر بولنگ کراو¿ تو چوکا مار دیتے ہیں، وہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں۔اس کے علاوہ مڈل آرڈر بیٹسمین مارنس لبوشین نے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کی کم باو¿نس والی پچز پر بابراعظم کو آو¿ٹ کرنا مشکل ہوگا۔

close