پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور باؤلر ان فٹ ہو گئے

اسلام آباد (پی این آئی) ایک اور فاسٹ بولر احسان اللّٰہ بھی ان فِٹ ہوجانے کی وجہ سے اب کچھ وقت کے لیے پاکستان ٹیم میں کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ماہ قبل احسان اللّٰہ دائیں ہاتھ کی کہنی کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ان کی کہنی کا آپریشن کرا دیا ہے۔۔۔۔ آپریشن کے باعث فاسٹ بولر چار پانچ ماہ تک کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ احسان اللّٰہ قومی اکیڈمی میں ویٹ ٹریننگ کرتے رہے جس سے مرض بگڑ گیا جس کے بعد انگلینڈ کے ڈاکٹروں نے ان کی رپورٹس دیکھ کر فریکچر بتایا تھا۔۔۔۔۔ کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق احسان اللّٰہ کو آپریشن کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے اور وہ ری ہیب میں مصروف ہیں، ان کی آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز اور پی ایس ایل میں واپسی مشکل ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close