سینئر صحافی خالد جمیل کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے مقامی سینئر صحافی خالد جمیل کو حراست میں لیا ہے۔۔۔۔خالد جمیل پاکستانی نیوز چینل اے بی این سے منسلک ہیں۔۔۔
گزشتہ شب ایف آئی اے کی جانب سے خالد جمیل کی ایک تصویر جاری کی گئی جس کے مطابق صحافی اُن کی تحویل میں ہیں۔۔۔۔۔خالد جمیل پر پیکا قانون کے سیکشن 20 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ صحافی کے خلاف مقدمہ 20 ستمبر کو درج کیا گیا تھا جس میں پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) کا سیکشن 20 لگایا گیا ہے۔۔۔۔۔

خالد جمیل کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں 15 سے 20 لوگ گھسے اور اُن کو ساتھ لے گئے۔۔۔۔۔پاکستان میں صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں نے خالد جمیل کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔۔۔۔

close