سعودی کلب کی جانب سے کھیلنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا

ریاض (پی این آئی ) سعودی عرب کے الطائی فٹبال کلب کے جرمن ڈیفینڈر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کردیا۔

 

 

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر سعودی کلب کے 28 سالہ دفاعی کھلاڑی رابرٹ باؤر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا، جس میں وہ نماز پڑھتے دکھائی دے رہے ہیں۔رابرت بائور نے اپنے پیغام میں اس خوش گوار تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی اہلیہ اور اس کے خاندان کے ہمراہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا ہوں، آپ سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری مدد اور حوصلہ افزائی کی‘۔ رابرٹ باؤر سعودی پروفیشنل لیگ میں الطائی فٹ بال کلب کی نمائندگی کررہے ہیں، وہ کلب کے ساتھ ایک سالہ معاہدے کے بعد شہ سرخیوں میں آئے تھے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔

close