بابر اعظم کا اہم معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)سے معاہدہ ہو گیا۔بابر اعظم نے رنگ پور رائیڈرز سے معاہدہ سائن کر لیا ہے، وہ 2017 کے بعد اب بی پی ایل کھیلیں گے۔پاکستانی کپتان نے آخری مرتبہ 2017 میں سلہٹ سکسرز کی جانب سے بی پی ایل کے میچز کھیلے تھے۔بابر اعظم کے علاوہ پاکستان کے احسان اللہ بھی رنگ پور رائیڈرز کا حصہ ہوں گے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے معاہدے کی سائننگ کا انکشاف ٹیم کے سوشل میڈیا مینجر نے ذاتی اکائونٹ پر کیا۔

دوسری جانب رنگ پور رائیڈرز کی نئی سائننگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ بھی بابر کی جانب اشارہ کر رہی ہے۔فرنچائز نے ڈرافٹ سے قبل ہسارانگا، نکولس پورن اور برینڈن کنگ سے بھی معاہدہ کیا ہے۔

close