شاداب خان کو گولڈن ویزا مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے گولڈن ویزا دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام شاداب خان نے گولڈن ویزہ ملنے کی خوشخبری مداحوں کیساتھ شیئر کی ۔ شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے بعد میں نے سب سے زیادہ وقت یو اے ای میں گزارا ہے اور مجھے یوں لگتا ہے جیسے پاکستان کے بعد یو اے ای ہمیشہ مجھے اپنے گھر جیسا ہی محسوس ہوتا ہے ۔

close