حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کے پی کے پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کی طرف سے اعزازی ڈی ایس پی کا بنایا گیا تھا ۔تاہم حارث رئوف کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے ۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کی جانب سے حارث رئوف کو اعزازرینک سے نوازا گیا ۔

close