شاداب خان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ، پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

لاہور( پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان نے ٹی ٹونٹی کے انٹرنیشنل میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی ۔اس حوالے سے سماجی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شاداب خان نے کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت نہیں پائے۔

نوجوان کرکٹرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یہ مستقبل کے اسٹار ہیں اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔واضح رہے کہ پیر کے روز شاداب خان نے شارجہ میں افغانستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں عثمان غنی کو آئوٹ کر کے اپنی 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔شاداب خان پاکستان کے پہلے بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 100 یا اس سے زائد وکٹیں لی ہیں۔اس سے قبل شاہد آفریدی نے 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

close