اسلام آباد(پی این آئی)آئی سی سی سائبر کرائم کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے اسے 25لاکھ امریکی ڈالر کا نقصان ہو گیا ۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے ساتھ یہ فراڈ مبینہ طور پر 2022ء میں امریکہ سے ہوا ہے۔ فراڈ کرنیوالوں نے اس کام کیلئے بزنس ای میل کمپرومائز (بی ای سی) کا استعمال کیا جو کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹگیشن (ایف بی آئی) کے مطابق ’مالی طور پر نقصان پہنچانے والا سب سے مؤثر آن لائن جرم ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ابھی تک اس واقعے پر
خاموشی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ اس کا تعلق امریکی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں سے ہے جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ آئی سی سی کے بورڈ کو اس واقعے کے بارے میں گزشتہ سال مطلع کیا گیا تھا۔ابھی تک یہ بات بھی سامنے نہیں آ رہی کہ ملزمان کس طرح سے آئی سی سی سے رقم اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کی ہے کہ آیا وہ دبئی میں کسی سے براہ راست ملے ہیں آئی سی سی کے کسی کھاتے دار یا کنسلٹنٹ کے ذریعے یہ فراڈ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ اس بات کا بھی پتا نہیں چل سکا کہ رقم ایک ہی بار نکالی گئی یا کئی بار منتقل کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں